سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس حکام نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹس پر اظہارِ برہمی کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ عدالت نے منگھوپیر کے علاقے سے لاپتا شہری کمال خان سمیت دیگر سے متعلق 14 مئی کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس رورٹ میں کہا گیا کہ لاپتا شہری الیاس گھر پہنچ گیا ہے۔ عدالت نے لاپتا شہری شہری الیاس کی گھر واپس پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔ عدالت نے ملیر سٹی کے علاقے سے لاپتا شہری جلال کے اہلخانہ کی جانب سے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
HBL . حبیب بینک لمیٹڈ اس بینک کو پاکستان کی معاشی تاریخ سے مٹا دیا جائے تو باقی بچے گا کیا ؟
نواز شریف کی تازہ مصروفیات ۔ اہم ملاقاتیں ،تاریخی باتیں ،نئے ارادے ،نئے خواب ۔
سبزیوں اور پھلوں کے تازہ ریٹس ۔مارکیٹ کمیٹی کا کردار ذمہ داریاں اور کارکردگی ۔۔۔۔ ایک جائزہ
: آصف علی زرداری کے خاص معتمد اور پیپلز پارٹی کے ناگزیر ستون: سینیٹر سلیم مانڈوی والا
آج تک مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو کسی پنجرے میں قید نہیں کیا جا سکا ۔




































