پی آر نمبر: 242/2026
جاری کردہ: پبلک ریلیشن سیل، وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) کراچی زون
مورخہ: 22 جولائی 2026
مقام: کراچی
نادرا افسران سمیت 4 گرفتار: افغان شہریوں کے لیے جعلی دستاویزات کا نیٹ ورک بے نقاب، دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے لیے غیر قانونی طور پر جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں انعام الحق (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادرا)، فیاض احمد (ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نادرا)، جنید احمد (چوکیدار، نادرا) اور محمد عمر شاہ (پرائیویٹ ایجنٹ) شامل ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا، ریکارڈ میں ردوبدل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ ابتدائی شواہد سے اس نیٹ ورک کے دہشت گرد عناصر سے روابط کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر مزید گہرائی سے تحقیقات جاری ہیں۔
کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں، جبکہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں، اور اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی سلامتی، دہشت گردی کی معاونت، جعلی شناختی دستاویزات کے اجرا اور ایسے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
— ترجمان ایف آئی اے
ایف آئی اے نے سینئر صحافی سہیل سانگی صاحب کے صاحبزادے اور ریاض سہیل کے بھائی فیاض احمد کی گرفتاری ظاہر کردی




































