ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں ہمارا کوئی بھی ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف یا افسر ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں ہمارا کوئی بھی ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف یا افسر ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اشیو پر ہماری پالیسی مکمل واضح اور صاف پالیسی ہے کہ کسی قسم کی کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا ڈیٹا بشمول وہ بچے جو اس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں ان کا ڈیٹا فوری مرتب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سیسی کی گورننگ باڈی کے بجٹ 2026-27 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت سندھ ساجد جمال ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، ارکان گورننگ باڈی عبد الجبار خان، خلیل بلوچ، محمد خان ابڑو، زہرہ خان، مختیار اعوان، عبدالواحد شورو کے علاؤہ سیسی کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سیسی کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیسی کے 2026-27 کا 9 ارب 74 کروڑ سے زائد کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیا۔ سال 2026-27 میں آمدنی کا تخمینہ 18ارب 56 کروڑ 90 لاکھ روپے اور سابقہ بچت کو ملا کر کل 42 ارب 30 کروڑ سے زائد آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا کل تخمینہ 18 ارب 50 کروڑ 86 لاکھ روپے جبکہ سہ ماہی سرمایہ کاری کی مد میں 120ارب 20 کروڑ جبکہ ایچ آئی وی انڈوومنٹ فنڈز کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اجلاس نے متفقہ طور پر سال 2026-27 کے تخمینے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سیسی سعید غنی نے کہا کہ سیسی کے زیر انتظام چلنے والی تمام اسپتالوں میں مزدوروں کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا ڈیٹا بشمول وہ بچے جو اس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوئے ہیں ان کا ڈیٹا فوری مرتب کیا جائے۔ تمام متاثرہ فیملیز کی مکمل رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے تاکہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے پہلے روز سے ہی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اگر ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں ہمارا کوئی بھی ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف یا افسر ملوث ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اشیو پر ہماری پالیسی مکمل واضح اور صاف پالیسی ہے کہ کسی قسم کی کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ ایچ آئی وی کے معاملہ میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف نہ صرف محکمہ ذاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیسی کے زیر انتظام تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے اور وہاں تمام جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صوبے کے مزدوروں کے لئے مزید نئے اسپتال نہ صرف کراچی بلکہ تمام شہریوں میں بنائیں اور اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ سیسی میں کنٹربیوشن کو شفاف بنانے اور زیادہ سے زیادہ مزدوروں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے تمام نظام کو ڈیجیٹلائیز کیا جارہا ہے۔

جاری کردہ : زبیر میمن، میڈیا کنسلٹنٹ وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی 03333788079

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
87 − = 79