پی ایس ایل 11: بابر اعظم کی ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگز، پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 میں اپنی ناقابلِ شکست کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز کا ہدف دیا، جسے پشاور زلمی نے 18.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 71 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے شامل تھے، اور وہ میچ کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ ان کے علاوہ محمد حارث نے 35 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بولنگ کے شعبے میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد باسط اور صوفیان مقیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جس نے کوئٹہ کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
19 − = 9