انٹر کے ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کردیئے گئے

انٹر کے ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈ کردیئے گئے
16 اپریل ، 2026


کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے سائنس پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بورڈ کے پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے ہیں۔ طلبہ کو اپنا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے پورٹل پر اپنا چالان نمبر اور میٹرک کا رول نمبر درج کرنا ہوگا۔
================

خاتون ہراسانی کیس ،کے الیکٹرک کے سابق سربراہ مونس علوی کو پھر نوٹس جاری
17 اپریل ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
کرچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے خاتون ہراسانی فیصلے کے خلاف اپیل پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی سمیت دیگر کو ایک بار پھر نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کے خلاف خاتون ہراسانی کیس میں کے الیکٹرک کی سابق افسر مہرین عزیز خان کی گورنر سندھ کے فیصلے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی تاہم اس موقع پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
98 − = 97