میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں عوامی اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی پنجاب اور کے پی کا دورہ کرکے واپس پہنچ گئے

میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں عوامی اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی پنجاب اور کے پی کا دورہ کرکے واپس پہنچ گئے
جہلم میں وسیم گوندل کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔متعدد افرادکی شمولیت۔پنجاب کے شہر شہر گاؤں گاؤں ہمارا پیغام پھیل چکا ہے اور ڈاکٹر عشرت العباد خان عوام کی امیدوں کامرکز ہیں۔ ہم ملک میں منافقت اور احتجاج کی سیاست کے بجائے ترقی اور وسائل میں اضافے کی بات کرتے ہیں۔ وسیم گوندل

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں عوامی اور ذمہ داران کے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال احمد صدیقی پنجاب اور کے پی کا دورہ کرکے واپس پہنچ گئے۔ جبکہ جہلم میں وسیم گوندل کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں متعدد افراد نے شمولیت اخٹیار کی۔ وسیم گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی پی ملک گیر جماعت ہے جسکا فکرو فلسفہ ریاست سے محبت اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ملک میں ہر ملک دشمن فتنہ کو ناکام بنانا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہمیں ایک ہی ہدایت دی ہے کہ پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کے لئے ہمیں ہر اول دستہ بننا ہے۔ سیاست میں شرافت کو لانا ہے۔ عدم برداشت کی سیاست ملک کے لئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت اور سیاست دونوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے قیادت کو تجویز دی ہے۔ تاکہ سچے لوگ ایوانوں میں جائیں۔ پنجاب کے شہر شہر گاؤں گاؤں ہمارا پیغام پھیل چکا ہے اور ڈاکٹر عشرت العباد خان عوام کی امیدوں کامرکز ہیں۔ ہم ملک میں منافقت اور احتجاج کی سیاست کے بجائے ترقی اور وسائل میں اضافے کی بات کرتے ہیں۔ جہلم ایم پی پی کاقلعہ بنے گا۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد۔ فیلڈ مارشل زندہ باد۔ ڈاکٹر عشرت العباد زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
==================

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے لئے دعائے صحت

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ احمد شاہ کراچی کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دوسرے بیان میں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے لئے دعائے صحت کی ہے اور دعا کی کہ اللہ انہیں مکمل صحت اور درازی عمر عطا فرمائے۔
=================

کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی
کراچی اسٹاف رپورٹر

آج کا جنرل ورکر اجلاس اللہ رب العزت کا انعام ہے اور کارکنان کی بے لوث محنت کی عکاسی کرتا ہے: نعیم جمال

کامیاب جنرل ورکر اجلاس پر ایکشن کمیٹی کے اراکین اور تمام کے ایم سی افسران و آفیشلز کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے: آصف خان

کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جنرل ورکر اجلاس جمعرات 16 اپریل کو سرسید پارک، نصیر آباد میں منعقد ہوا، جس میں ایکشن کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ نعیم جمال، صدر آصف خان، جنرل سیکرٹری سید ناصر رضا رضوی، نائب صدر اشتیاق خان، کمیٹی ممبران جہانگیر الدین، ناظم رضا، برہان الحق سمیت سجن یونین سی بی اے کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اس کے ساتھ سندھ اربن گریجویٹ فورم کے نور محمد بلوچ، کارکنان، افسران اور دیگر ملازمین نے بڑی تعداد میں پرجوش شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے سربراہ نعیم جمال نے کہا کہ آج کا کامیاب جنرل ورکر اجلاس اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اور یہ ایکشن کمیٹی کے تمام کارکنان اور ساتھیوں کی برسوں کی بے لوث محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کا جوش و جذبہ دراصل ان کے پامال شدہ حقوق کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے۔

سجن یونین سی بی اے کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ محنت کشوں کا اپنے حقوق کے حصول کے لیے یکجا ہونا ہی اصل شعور ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو اپنا معمول بنائیں اور ہر ظلم و زیادتی کے خلاف اپنی قانونی و اخلاقی جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سجن یونین سی بی اے نہ صرف حاضر سروس بلکہ ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے لیے بھی دن رات جدوجہد کر رہی ہے، جبکہ جسٹس لائرز فورم بھی بلدیاتی ملازمین کے حقوق کے لیے قانونی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سجن یونین اور کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی ایک پیج پر ہیں۔

سندھ اربن گریجویٹ فورم کے نور محمد بلوچ نے کہا کہ محنت کش، خواہ افسر ہوں یا آفیشل، انہیں اپنے محکمانہ حقوق کے لیے ایک آواز ہو کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شدید حالات میں بھی مثالی نظم و ضبط اور بغیر مصلحت کے جدوجہد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔

ایکشن کمیٹی کے صدر آصف خان نے کہا کہ آج کے ایم سی ملازمین اپنے جائز حقوق کے لیے انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون 2025 کے تنخواہ میں اضافے کو 10 ماہ گزرنے کے باوجود بھی جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ہوں یا پنشن میں 8 فیصد اضافہ، سب محرومی کی داستان بن چکے ہیں۔ فائر فائٹرز کے 36 ماہ کے واجبات بھی تاحال ادا نہیں کیے گئے، اور احتجاج کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ کے ایم سی سٹی کونسل، جو خدمت کی دعویدار ہے، سے اپیل ہے کہ غریب اور مظلوم ملازمین کو جینے کا حق دیا جائے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں اضافہ، پنشن میں اضافہ یا واجبات کوئی ذاتی مطالبہ نہیں بلکہ وہ سرکاری احکامات ہیں جو وفاق سے جاری ہوئے اور سندھ حکومت نے ان کی حتمی منظوری دی، اور اب یہ کے ایم سی سٹی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ ان پر عملدرآمد کرے۔

بعد ازاں ایکشن کمیٹی کی جانب سے شرکاء کی بھرپور شرکت پر گل پاشی کی گئی، یادگاری کیک کاٹا گیا، اور اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے پاکستان کی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے “پاکستان زندہ باد، مسلح افواج زندہ باد، فیلڈ مارشل عاصم منیر زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
9 + 1 =