سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر اصغر علی آرائیں کو پروفارما پروموشن نہ ملنے کیخلاف درخوادت پر سیکریٹری سروسز کو 4 ہفتوں میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو محکمہ صحت کے ڈاکٹر اصغر علی آرائیں کو پروفارما پروموشن نہ ملنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاد کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دینی تھی۔ عدالت نے 2020 میں درخواست گزار کو پروموٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔ سلیکشن بورڈ میں درخواست گزار کا کیس پیش کیا گیا تھا۔ سلیکشن بورڈ کے مطابق اب درخواست گزار ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ ترقی میں تاخیر سلیکشن بورڈ کی وجہ سے ہوئی۔ قانون کے مطابق درخواست گزار کو گریڈ 20 کی پینشن و دیگر واجبات دیئے جائیں۔ عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکریٹری سروسز پر اظہارِ برہمی کیا۔ عدالت نے سیکریٹری سروسز کو 4 ہفتوں میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیدیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
HBL . حبیب بینک لمیٹڈ اس بینک کو پاکستان کی معاشی تاریخ سے مٹا دیا جائے تو باقی بچے گا کیا ؟
نواز شریف کی تازہ مصروفیات ۔ اہم ملاقاتیں ،تاریخی باتیں ،نئے ارادے ،نئے خواب ۔
سبزیوں اور پھلوں کے تازہ ریٹس ۔مارکیٹ کمیٹی کا کردار ذمہ داریاں اور کارکردگی ۔۔۔۔ ایک جائزہ
: آصف علی زرداری کے خاص معتمد اور پیپلز پارٹی کے ناگزیر ستون: سینیٹر سلیم مانڈوی والا
آج تک مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو کسی پنجرے میں قید نہیں کیا جا سکا ۔




































