عیدِ قرباں کے جانوروں کے لیے نادرن بائی پاس کراچی میں میدان سج گیا،عوام دوست مویشی منڈی میں رونقیں عروج پرپہنچ گئیں،مویشی منڈی میں گائے، بیل اور بکروں کے ساتھ ساتھ اب ‘صحرائی جہازوں’ نے بھی لینڈنگ شروع کردی ہے


عیدِ قرباں کے جانوروں کے لیے نادرن بائی پاس کراچی میں میدان سج گیا،عوام دوست مویشی منڈی میں رونقیں عروج پرپہنچ گئیں،مویشی منڈی میں گائے، بیل اور بکروں کے ساتھ ساتھ اب ‘صحرائی جہازوں’ نے بھی لینڈنگ شروع کردی ہے

کراچی نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی میں دن ہو یا رات ہر وقت قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کے مطابق 5 اپریل سے اب تک قربانی کی خرید وفروخت کیلئے لائے گئے جانورں کی تعداد 4 ہزار ہوچکی، سانگھڑ سے بیوپاری محمد علی ‘ماڑی’ نسل کے 20 بھاری بھرکم اور خوبصورت اونٹ لے کر پہنچا ہے،خوبصورت نقش ونقار والے یہ صحرائی جہاز سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، نیو کراچی سے آئے ایک خریدار نے عوام دوست منڈی کے ماحول اور انتظامات کو بہترین قرار دیا، کوآرڈینیٹرز میڈیا سیل ثاقب عالم اور ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے فوڈ اسٹریٹ اور وسیع پارکنگ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں آج بیوپاریوں اور شہریوں نے مویشی منڈی کی عارضی مسجد میں نمازِ جمعہ بھی ادا کی گئی،بیوپاریوں اور روزانہ مویشی منڈی کی سیر کو آنے والے شہریوں نے انتظامیہ کی جانب سے 24


عوام دوست مویشی منڈی میں دو ہزار سے زائد جانورپہنچ گئے
مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو جانوروں کے لیے 24 گھنٹے پانی فراہمی جاری،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی
ملک بھر سے بیوپاریوں کی آمد،مختلف بلاکس میں واٹرسپلائی کیلئے ٹینکرز نصب ہیں،ٹھیکیدارسرفراز

کراچی(پ ر )کراچی میں ناردرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا نواں روز ، بلوچستان کے شہر حب، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان،سندھ کے کےضلع جیکب آباد اور کراچی سے بیوپاری جانوروں لے کر مویشی منڈی پہنچ چکے ہیں تفصیل کے مطابق نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری،ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان، شیخو پورہ،جیکب آباد ،سبی،حب اورکراچی سمیت ملک بھر سے آنے والے قربانی کے جانوروں کی تعداد اس وقت 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،عوام دوست مویشی منڈی کے ہربلاک میں جانوروں کو پانی کی سپلائی مسلسل جاری ہے24 گھنٹے جانوروں کو پانی کی سپلائی کے لیے ورکرز الرٹ ہیں،واٹرسپلائی ٹھیکدارسرفراز کی جانب سے 30 ہزارگیلن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے مویشی منڈی کے وسط میں تین بڑے ٹینکر نصب کردیئے گئے ہیں، جانوروں کو مسلسل پانی کی فراہمی کے لئے ایک ہزار گیلن کے ٹینکرز بھی موجود ہیں جو مختلف بلاک میں بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، مینیجرواٹر سپلائی بتایا کہ چھوٹے جانور کو روزانہ کی بنیاد پر 8 لیٹر اور بڑے جانور 30 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے، بیوپاری اپنے جانوروں کے کارڈ آویزاں کرتے ہے اسی تعداد کے حساب سے پانی فراہم کر دیا جاتا ہے،واٹرسپلائی منیجر بشیراحمد کا کہنا تھا کہ بیوپاری کے کارڈ پر درج جانوروں کی تعداد کے حساب سے پانی فراہم کرتے ہیں ہمارے پاس پانی کی کوئی قلت نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھنٹے بجلی، پانی اور سیکورٹی کے اقدامات کو بھی خوب سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
68 − 62 =