ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

پریس ریلیز
کراچی، 17 اپریل 2026
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو صحتِ عامہ کے فروغ اور فعال طرزِ زندگی کو عام کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
اسی سلسلے میں ہمدرد پاکستان نے پی ایس ایل 2026 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جو ہمدرد کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس رفاقت کی خوشی میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے کراچی کنگز کی ٹیم کے ہمراہ ایک خصوصی ملاقات اور تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے مابین باضابطہ دستخطی معاہدہ طے پایا۔ یہ پروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل کراچی میں مورخہ 17 اپریل 2026 کو منعقد ہوئی۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان یہ شراکت داری کھیل اور صحت کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور ایک صحت مند و مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس تقریب میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، اراکین اور ہمدرد پاکستان کی سینئر قیادت سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد، مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او محترمہ فاطمہ منیر احمد، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر جناب ابو طالب بھٹو، جبکہ کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی کے صدر و سی ای او جناب سلمان اقبال بھی موجود تھے۔
یہ شراکت داری ہمدرد پاکستان کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت صحت، توانائی اور فلاح و بہبود کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔
ہمدرد پاکستان کراچی کنگز جیسی مقبول فرنچائز کے ساتھ اشتراک پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس وابستگی کے ذریعے صحتِ عامہ کے پیغام کو مزید وسعت دینے اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہمدرد پاکستان کے سی ای او، جناب فیصل ندیم منگروریا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر یہ معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے مابین یہ شراکت داری قومی سطح پر ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کے پیغام کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
4 + 5 =