ہفتہ و اتوار: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کی پیشگوئی، کہیں کہیں تیز بارش کا امکان

موسم
ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/ ژالہ باری کی توقع۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔Prob:30%

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 14 = 18