
نواب شاہ (پریس رلیز) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد کے ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں کے لیے سندھ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کراچی کے تعاون سے مین کیمپس میں تحریری امتحان منعقد کیا گیا.
اعلامیے کے مطابق تدریسی عملے کی بھرتیوں کے سلسلے میں گریڈ 19 کے اسسٹنٹ پروفیسر (کیمسٹری) کی آسامی کے لیے 17 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جبکہ گریڈ 18 کے لیکچرر کی آسامیوں کے لیے ایجوکیشن، مائیکرو بائیولوجی، سندھی، میڈیا اسٹڈیز، کیمسٹری اور لا اینڈ لیگل اسٹڈیز سمیت مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 104 امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔
اسی طرح غیر تدریسی عملے کی بھرتیوں کے لیے گریڈ 17 کے نیٹ ورک انجینئر کی آسامی کے لیے 13، اسسٹنٹ رجسٹرار کے لیے 27، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے لیے 12 اور اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر کی آسامی کے لیے 8 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے سندھ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے حکام کے ہمراہ ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ہمیشہ شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے اصول پر کاربند رہی ہے تاکہ بہترین اور اہل امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔
Kashif Noorani
Director Public Relations
SBBU SBA






































