وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس، سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف احتسابی کارروائیوں پر بریفنگ.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس، سرکاری افسران و اہلکاروں کے خلاف احتسابی کارروائیوں پر بریفنگ.

▪️ اکتوبر 2025 سے اب تک 827 کیسز سامنے آئے، جن میں 629 کیسز کے فیصلے ہو چکے جبکہ 198 پر کارروائی جاری ہے۔
▪️ فیصلہ شدہ 629 کیسز میں 589 افسران و اہلکاروں کو سزائیں جبکہ 40 کو بری کیا گیا۔
▪️ احتسابی کارروائیوں کے نتیجے میں 128 ملازمین سروس سے فارغ، 18 ڈس مس، 6 جبری ریٹائر جبکہ 10 معطل کیے گئے۔
▪️ 89 ملازمین کی تنخواہوں سے ریکوری، 39 کی ترقی روکی، 16 کو چارج شیٹ، 14 کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔
▪️ 155 ملازمین کو وارننگ جبکہ 52 کی سرزنش کی گئی، 2 کی تنزلی اور ایک کی گرفتاری عمل میں آئی۔
▪️ غیر مجاز غیر حاضری سب سے بڑا جرم سامنے آیا؛ 447 کیسز یعنی 54 فیصد غیر مجاز غیر حاضری سے متعلق تھے۔
▪️ 120 کیسز ڈیوٹی میں غفلت، 75 کرپشن و مالی بے ضابطگیوں اور 75 نااہلی سے متعلق تھے۔
▪️ محکمہ جاتی طور پر ضلع دفاتر سے 305، منسلک محکموں و اداروں سے 263 اور مرکزی محکموں سے 259 کیسز سامنے آئے۔
▪️ صحت کے شعبے میں فیلڈ وزٹس کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 90 اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کے 61 افسران و اہلکاروں کے خلاف معطلی کی کارروائی کی گئی۔

▪️ قائد عمران خان کے وژن کے مطابق احتساب سے کوئی بالاتر نہیں؛ سرکاری نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہے۔ خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا رہا۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپٹ عناصر کے لیے خیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی
#CMKP #SohailAfridi #GoodGovernance #Transparency #Merit #ZeroTolerance #KPAntiCorruption

https://eng.jeeveypakistan.com/ https://sports.jeeveypakistan.com/ https://sindhi.jeeveypakistan.com/ https://jeeveypakistan.com/

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
58 − = 50