حکومتِ پنجاب موضوع: بقایا جات کی ادائیگی اور کسی سینئر افسر سے شفاف انکوائری کروانے کی درخواست محترم جناب،

محترم سیکرٹری صحتباادب گزارش ہے کہ حاشم فارمیسی پھالیہ نے مالی سال 2023–24 کے دوران THQ ہسپتال پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین کو قواعد و ضوابط کے مطابق لوکل پرچیز (LP) اور صحت سہولت پروگرام (SSP) کے تحت ادویات فراہم کیں۔
اس کے باوجود تاحال درج ذیل رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی:
لوکل پرچیز ادویات (2023–24):
باؤنس ہونے والا چیک: 32,00,000 روپے
بقایا لوکل پرچیز رقم: 20,00,000 روپے
صحت سہولت پروگرام (SSP):
بقایا رقم: 50 لاکھ روپے سے زائد
یہ بھی گزارش ہے کہ ادویات کی نئی ٹینڈرنگ کسی دوسری فارمیسی کو دے دی گئی ہے اور ہم اب مزید سپلائی نہیں کر رہے، لیکن اس کے باوجود ہمارے گزشتہ مالی سال کے واجب الادا جات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جس سے ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ:
اس معاملے کی کسی سینئر افسر کے ذریعے شفاف انکوائری کروائی جائے تاکہ ادویات کی سپلائی، استعمال اور ادائیگیوں کے ریکارڈ کی تصدیق ہو سکے۔
انکوائری کے بعد ہمارے تمام بقایا واجبات فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔
ہم مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں اور تمام متعلقہ بلز، انوائسز اور ریکارڈ پیش کر سکتے ہیں۔
آپ کی مہربانی ہمارے لیے باعثِ تشکر ہوگی۔
والسلام
حاشم فارمیسی
پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین
مالک:
ابرار حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
1 + 5 =