ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انسان اپنی منصوبہ بندی کرتا ہے، لیکن بالآخر وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے مقرر کیا ہوتا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے کاروباری شخصیت سلیم کریم سے اکتوبر 2023 میں بھوربن میں منعقدہ ایک خوبصورت تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
67 − 65 =