محب وطن پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد آرگنائزیشن چیئرمین لیاقت ابڑو کی زیر صدارت شہر کی آرٹس کونسل پاکستان لاڑکانہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) محب وطن پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ زندہ باد آرگنائزیشن چیئرمین لیاقت ابڑو کی زیر صدارت شہر کی آرٹس کونسل پاکستان لاڑکانہ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاڑکانہ کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور اقلیتی کے رہنمائوں نے شرکت کی، تقریب میں محمد اسماعیل جتوئی، مرتضیٰ کلہوڑو، گلشیر سومرو، ذوالقرنین سیال سمیت بھی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین لیاقت ابڑو نے


کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ ملک کی عوام اور سرحدوں کی حفاظت کی ہے جنہیں آج ہم اس پروگرام کے ذریعے سلام پیش کرتے ہیں، جب کہ پاک فوج کے کئی جوانوں نے وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کیا جنہیں ہم خراج تحسین بھی پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی پی ایم زید اس وقت پوری طرح متحرک ہے جو کہ مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے جبکہ تنظیم کے عہدیداران اور ممبران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے، اس دوران تقریب کے شرکاء اور تمام عہدیدارن کو سندھ کے ثقافتی ورثے کے تحائف اور عزازی سرٹیفکیٹ دیے گئے، آخر میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ساتھ ہی پاکستان اور پاک افواج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
46 − 38 =