ٹاؤن میونسپل کمشنر دریا خان پتافی کاچیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سائمہ صفدر کے ہمراہ امجد صابری ڈسپنسری میں پولیو مہم کاآغاز

پریس ریلیز
یہ پولیو مہم 13 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گی
ٹاؤن انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،دریاخان پتافی
ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے ر ہ نہ جائے،ڈاکٹر سائمہ صفدر
مورخہ:14اپریل2026ء
کراچی ( )ٹاؤن میونسپل کمشنر دریا خان پتافی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سائمہ صفدر کے ہمراہ امجد صابری ڈسپنسری میں پولیو مہم کاآغاز کیا۔مہم میں ٹاؤن میونسپل کمشنر لیا قت آ با د دریا خان پتافی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سائمہ صفدر اورڈائریکٹر و فوکل پرسن آصف زیدی کے ہمراہ اپنی نگرانی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے۔ اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنردریا خان پتافی نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ ٹاؤن انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ہم ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ ہم سب کو مل کر پولیو کے خلاف اس جنگ کو جیتنا ہے اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا ہے۔اس موقع پر موجود چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سائمہ صفدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیو مہم کا مقصد ہر بچے تک رسائی حاصل کرنا اور انہیں اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے ر ہ نہ جائے۔واضع رہے کہ یہ پولیو مہم 13 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گی، جس کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہ جائے۔
جاری کردہ:۔ فہیم مصطفی
ڈائر یکٹرانفارمیشن
لیاقت آباد ٹاؤن

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 1 = 1