اینکر آمنہ فاطمہ چوری کیس- کورنگی صنعتی تھانہ کی كاركردگی پر سوال


پریس ریلیز

اینکر آمنہ فاطمہ چوری کیس- کورنگی صنعتی تھانہ کی كاركردگی پر سوال
تفتیشی افسر ھدایت علی کی سستی نا اہلی ملزمان کو فائدہ
سول سوسایٹی سرگرم- سماجی رہنما فرزانہ برنی اور نعیم نمک والا کا احتجاجی مظاہرہ کا اعلان- ایس ایس پی کورنگی انصاف دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف اینکر آمنہ فاطمہ کے گھر واقع اللّه والا ٹاؤن چوری کیس میں کورنگی انڈسریل ایریا پولیس اسٹیشن کی کارکردگی پر کئی سوال اٹھ گئے ہیں- تفتیشی افسر ھدایت علی نے قبضہ مافیا سے جوڑ توڑ کر کے کیس کمزور کردیا جس سے ملزمان کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ایف آئی آر نمبر 206/26 میں نامزد ملزمان کاشف علی، اعجاز عرف جوجی، انس احمد عرف علی، افشاں زوجہ انس علی اور ھما زوجہ اقبال دو ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے باوجود آزاد گھوم رھے ہیں- اینكر آمنہ فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اپنے کیس میں میں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت پر خود ثبوت اکٹھا کیا اور ملزمان کی نشاندھی کرتے ہوئے گرفتار کروایا لیکن تفتیشی افسر ھدایت علی نے اپنی نا اہلی سستی اور نذرانہ کی وصولی کے بعد کیس کو عدالت میں صحیح پیش نہیں کیا ناہی خود حاضر ہوا موصوف رات آٹھ بجے کے بعد شغل نوشی میں مصروف ہوتے ہیں اور حواس میں نہیں ہوتے ہیں میری ایس ایس پی فدا حسین جانوری سے اپیل ہے کہ ھدایت علی کو تبدیل کر کے دوسرا فرض شناس ایمان دار تفتیشی افسر مقرر کیا جاۓ اور ھدایت علی کو معطل کر کے فرائض سے لاپرواھی برتنے پر محکمہ جاتی ضروری کاروائی کی جاۓ- سماجی رہنما فرزانہ برنی نے کہا میں اس سے پیشتر بھی آئ جی پی جاوید عالم اؤڈھو صاحب سے کہہ چکی ہوں کے پولیس کی وردی پہنے ان کالی بھیڑوں کو سزا دیں جو پورے ڈیپارٹمنٹ کو بدنام کر رھے آج ایک بار پھر اپیل کررہی ہوں کے اس بچی نے محنت کر کے اپنا جہیز جمع کیا اور ایک جھٹکے میں سب ختم ہو گیا۔ ہم ایسے کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جلد پوری سول سوسائٹی اللّه والا ٹاؤن میں لینڈ مافیا اور ایسے کرپٹ افسران کے خلاف احتجاج کرے گی- نعیم اصطفے نمک والا نے کہا کہ ہم چپ بیٹھنے والے نہیں ہیں حق اور ناانصافی کے لئے آواز اٹھایں گے حکام بالا تک اپنی بات پہنچایں گے پرامن احتجاج کرنا ہمارا حق ہے یہ ایک آمنہ فاطمہ کا نقصان نہیں ہوا ہے پورے کورنگی میں ایسے بے تحاشا کیس ہیں جو فائلوں میں بند ہو چکے ہیں لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں کورنگی میں قبضہ مافیا سرگرم ھے ان کو ہم اب ٹکنے نہیں دیں گے إن شاءاللّٰه-

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 68 = 70