سندھ انفارمیشن کمیشن کے سینئر انفارمیشن کمشنر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی انسانی بنیادی حقوق میں شمار ہوتا ہے،

میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان احمد خان
سندھ انفارمیشن کمیشن کے سینئر انفارمیشن کمشنر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی انسانی بنیادی حقوق میں شمار ہوتا ہے، پہلی مرتبہ سندھ انفارمیشن کمیشن2018 میں، دوسری مرتبہ 2022 اور تیسری 2025 میں سندھ انفارمیشن کمیشن تشکیل دیا گیا جو فعال طریقہ سے کام کر رہا ہے، یہ بات انہوں نے مقامی کمیونٹی ہال میں میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کے تعاون سے معلومات تک رسائی اور شفافیت ایکٹ 2016 کے متعلق آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کیا کہ اس ایکٹ کے تحت عام شہریوں کو معلومات تک رسائی اور سرکاری محکموں کی شفافیت کو ممکن بنایا جا رہا ہے. محمد سلیم خان نے کہا کہ اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن بنانے کا مقصد معلومات کی رسائی کو بآسانی ممکن بنانے اور سرکاری محکموں کے اندر شفافیت کو برقرار رکھنا ہے، سندھ انفارميشن کمیشن کے انفارمیشن کمشنر نور محمد دایو نے سندھ انفارمیشن کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور معلومات تک رسائی اور شفافیت ایکٹ 2016 کی قوانین کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت سندھ کے کسی بھی محکمہ اور ادارے کا ذمہ دار افسر 15 دن کے اندر عام شہری کے درخواست پر معلومات کی فراہمی کا پابند ہے،انہوں کہا کہ کسی ٹھوس دلیل کے بغیر معلومات کی عدم فراہمی پر اس کی بنیادی تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اس سال 60 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے اور 165 شکایات پر کام جاری ہے، جبکہ اس
ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی 32 مختلف محکموں کے سرکاری ذمہ دار افسران پر پنالٹی بھی عائد کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن معلومات تک رسائی اور اداروں کی شفافیت کے متعلق سندھ بھر میں ڈویزنل سطح پر مختلف کمیونیٹیز میں آگاہی سیمینارز منعقد کروا رہا ہے، قبل ازیں میرپور خاص یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری سلیم شیخ نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرپور خاص یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کام کر رہا ہے اور معلومات تک رسائی اور اداروں کی شفافیت کے متعلق مذکورہ منعقدہ سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس موقع پر کنری کے صحافیوں میں ہیلتھ کارڈ اور سیمینار میں حصہ لینے والے شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، آگاہی سیمینار میں میرپورخاص، ڈگری، عمرکوٹ اور کنری کے صحافیوں نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
3 + 5 =