21 اپریل 2026 سے ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کاپی کلچر کی روکتھام اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق کمشنر میرپور خاص جلال الدین مہر کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد ہوا.

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
21 اپریل 2026 سے ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کاپی کلچر کی روکتھام اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق کمشنر میرپور خاص جلال الدین مہر کی صدارت میں کمشنر کمیٹی ہال میں اجلاس منعقد ہوا. اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ امتحانات میں کاپی کلچر کے خاتمہ کے لیے ہر ذی شعور افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ کاپی کلچر ہمارے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے کمشنر نے سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ طلبہ و طالبات ایک بہتر ماحول میں امتحانات دے سکیں. انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. اس موقع پر چئیرمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص ڈاکٹر سید علمدار رضا نقوی نے بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے انعقاد کے لیے تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور بتایا کہ اس سال گیارہویں اور بارہویں جماعت کے ٹوٹل 55ہزار 479 طلبہ و طالبات حصہ لین گے جس میں گیارہویں جماعت کے سرکاری اداروں کے 26333 طلبہ و طالبات اور نجی اداروں کے 1669 طلبہ و طالبات سالانہ امتحانات میں حصہ لیں گے اسی طرح بارہویں جماعت کے سرکاری اداروں کے 25800 طلبہ و طالبات اور نجی اداروں کے 1677 طلبہ و طالبات حصہ لیں گے. چئیرمین تعلیمی بورڈ نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لیے 80 امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس میں ضلع میرپورخاص میں 38 ، عمرکوٹ میں 24 اور تھرپارکر میں 18 امتحانی سینٹرز قائم ہوں گے. مجموعی طور پر ڈویزن بھر میں 26 لڑکوں کے، 18 لڑکیوں کے اور 36 مشترکہ امتحانی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جس میں ضلع میرپورخاص میں 16 لڑکوں کے، 12 لڑکیوں کے اور 10 مشترکہ امتحانی سینٹرز ، ضلع عمرکوٹ میں 7 لڑکوں کے، 4 لڑکیوں اور 13 مشترکہ امتحانی سینٹرز ، ضلع تھرپارکر میں 3 لڑکوں کے 2 لڑکیوں کے اور 13 مشترکہ امتحانی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ انجنئیر حیسکو امیر محمد میمن، ناظم امتحانات محمد حسن نھڑی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نور احمد جنجہی، ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن محمد اسلم جاگیرانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
34 − 32 =