پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو کی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راجیو سنگھ سوڈھا سے ملاقات

*کراچی، 17 اپریل 2026ء بروز جمعہ ( )
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے آج وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق محکمہ، راجیو سنگھ سوڈھا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے صوبے میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

راجیو سنگھ سوڈھا نے ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو کو محکمہ انسانی حقوق سندھ کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کہ محکمہ سندھ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ، اقلیتوں کے حقوق، خواتین و بچوں کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت تمام طبقات فکر کو انکے جائز حقوق دینے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ عام شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں فعال کی گئی ہیں اور شکایات کے ازالے کا نظام مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر بدر جمیل میندھرو نے محکمہ انسانی حقوق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مظلوم طبقوں کی آواز رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کارکنان عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے محکمہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ انسانی حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم کو یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے تاکہ عام آدمی بھی اپنے بنیادی حقوق سے واقف ہو سکے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی پیپلز پارٹی کے منشور کا بنیادی جزو ہے اور اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
5 + 4 =