کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار اور یادگار استقبالیہ تقریب و ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پُروقار اور یادگار استقبالیہ تقریب و ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد نئے طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی ماحول اور قانونی برادری کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہنا تھا۔
تقریب میں خوشگوار اور دوستانہ ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں اساتذہ اور سینئر طلبہ نے نئے آنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اتحاد، مہمان نوازی اور تعلیمی برتری کے جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔
تقریب سے ڈین شعبہ قانون سید مرشد صاحب ، صدر شعبہ ظفر غوری صاحب، سینئر استاد شاہ مراد صاحب و دیگر نے خطاب کیا ۔ اور شاندار پروگرام کے انعقاد پر سینئر طلبہ کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا، جنہوں نے بہترین انتظامات کے ذریعے اس تقریب کو یادگار بنایا۔
آخر میں طلبہ نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ وہ شعبۂ قانون میں ایک کامیاب اور روشن مستقبل کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے۔
#FUUAST #LawDepartment #WelcomeCeremony #FreshersWelcome #LegalEducation #StudentLife #CampusEvent

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 33 = 39