
ایٹمی جنگ رکوانے پر
وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو” امن کا نوبل ” ایوارڈز دیا جائے
محترمہ فرح عظیم شاہ
دنیا تمام مسائل کے حل کے سفارتکاری کے نیا دارالحکومت اسلام آباد بن گیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جانب سے پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دنیا کے وژنری اور مدبر سیاستدان اور عظیم فیلڈ مارشل قرار دیا جانا قابل ستائش ہے ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پوری دنیا کو ایٹمی جنگ سے محفوظ بنا دیا ہے ۔وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سیاسی بصیرت کے باعث اسلام آباد دنیا کا نیا سفارتی دارلحکومت بن گیا ہے دنیا عالمی امن کے لیے مثالی خدمات پر وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو” امن کا نوبل ” ایوارڈز نوازے ۔ان خیالات کا اظہار رکن بلوچستان اسمبلی ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی خواتین ونگ کی سربراہ اورایمان پاکستان ٹرسٹ کی چئرپرسن محترمہ فرح عظیم شاہ اپنی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا واشنگٹن جنیوا ۔پریس۔ماسکواور لندن کے بعد دنیا تمام مسائل کے حل کے سفارتکاری کے نیا دارالحکومت اسلام آباد بن گیا ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جانب سے پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دنیا کے وژنری اور مدبر سیاستدان اور عظیم فیلڈ مارشل قرار دیا جانا قابل ستائش ہے ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان کے ایک لاکھ سے زائد عوام اور جوانوں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں تو دینا میں امن وامان کی داغ بیل ڈالی گئی ہے امریکہ اور تمام عالمی قوتوں پاکستان کے ذمے تمام عالمی قرضے ختم کریں تاکہ پاکستان کے عوام خوشحالی سے استفادہ کرسکیں ۔محترمہ فرح عظیم شاہ نے نوبل ایوارڈز کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ امریکہ ایران کے درمیان کامیاب مصالحت کاری کے باعث دنیا کو ایک متوقع ایٹمی جنگ سے بچانےپر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کو امن کا نوبل ایوارڈز دیا جائے



































