ممتاز ماہر تعلیم اور میرپورخاص ضلع کے شہر ڈگری کے گورنمنٹ مین بوائز پرائمری اسکول کی ہیڈ محترمہ اسماء سردار چوہدری کی جانب سے اسکول کے ریٹارئر ہونے والے دو اساتذہ کے لئے شاندار الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ممتاز ماہر تعلیم اور میرپورخاص ضلع کے شہر ڈگری کے گورنمنٹ مین بوائز پرائمری اسکول کی ہیڈ محترمہ اسماء سردار چوہدری کی جانب سے اسکول کے ریٹارئر ہونے والے دو اساتذہ کے لئے شاندار الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی تدریس میں مشغول اساتذہ کا ہمارے معاشرے میں اہم ترین مقام و کردار ہے۔وہ اس عظیم پیشے سے وابستہ ہیں جسے پیغمیری پیشہ کہا گیا ہے۔ کیونکہ اساتذہ کی تعلیم و تربیت کے باعث ہی ہمارے بچے معاشرے کے کار آمد فرد بنتے ہیں۔ پرائمری اسکول کی تعلیم انسان کی آئندہ زندگی کی بنیاد رکھتی ہے۔ اس لئے پرائمری کے اساتذہ جو محنت و مشقت بچوں پر کرتے ہیں۔ وہ ہی انکی رہنمائی انکی آئندہ زندگی میں کام آتی ہے ۔ بہترین استاد اپنے طالب علموں کو جو شعور اور آگہی دیتا ہے ۔ آئندہ کی پوری زندگی میں اسکے لئے وہی مشعل راہ ہوتی ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) میرپور خاص ڈویژن کے ڈویژنل جوائنٹ سکریٹری اشفاق احمد اشفی تھے ۔ تقریب کی صدارت اسکول کی ہیڈ محترمہ اسماء سردار چوہدری صاحبہ نے کی۔ جبکہ اعزازی مہمانوں میں اسکول کے تمام اساتذہ تھے۔ تقریب میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹارئر ہونے والے اساتذہ افتخار احمد اور منظوراحمد کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ ان پر پھول نچھاور کئے گئے۔ جبکہ تمام اساتذہ نے پھولوں کے ہار پہنائے اور اجرکوں کے تحفے پیش کئے۔ اسکول کی ہیڈ محترمہ اسماء سردار نے اساتذہ کی محنت لگن اور تعلیم سے محبت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈگری کے بوائز پرائمری اسکول کی مکمل کارکردگی سے آگہی دی۔ جبکہ پی ایف یو جے کے ڈویژنل رہنما اشفاق احمد اشفی اور اسکول کی ہیڈ محترمہ اسماء سردار نے اسکول کی جانب سے ریٹارئر منٹ لینے والے دونوں اساتذہ کو شیلڈز دیں ۔آخر میں تمام شرکاء کو استقبالیہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
26 − 24 =