میرپورخاص میں سپرینٹنڈنٹ انجینئر حیسکو سرکل میرپورخاص (ایس ای)امیر احمد میمن کے دورِ تعیناتی کو محکمہ جاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا دور قرار دیا جا رہا ہے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص میں سپرینٹنڈنٹ انجینئر حیسکو سرکل میرپورخاص (ایس ای)امیر احمد میمن کے دورِ تعیناتی کو محکمہ جاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا دور قرار دیا جا رہا ہے جہاں مؤثر قیادت کے باعث انتظامی شفافیت، آپریشنل نظم و ضبط اور کارکردگی کے مختلف شعبوں میں واضح پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ذرائع کے مطابق سپریڈنٹ انجینئر امیر احمد میمن نے اپنی تعیناتی کے دوران نتائج پر مبنی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے فیلڈ مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا اور باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنایا-جس کے نتیجے میں سرکل بھر میں آپریشنل کارکردگی بہتر ہوئی۔ فیڈر وائز مانیٹرنگ اور سخت نگرانی کے باعث لائن لاسز میں کمی آئی جو تقریباً 38 سے 40 فیصد سے کم ہو کر 30 سے 32 فیصد تک آ گئے۔بلنگ اور ریکوری کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق، ریکوری کی شرح تقریباً 65 فیصد سے بڑھ کر کئی سب ڈویژنز میں 80 سے 85 فیصد تک پہنچ گئی۔ ماہانہ ریکوری مہمات اور مقامی سطح پر رابطہ کاری کے ذریعے بقایا جات کی وصولی میں اضافہ ہوا جبکہ نادہندگان کے خلاف کارروائیوں اور مفاہمتی اقدامات کے ذریعے ڈیفالٹرز کی تعداد میں کمی لائی گئی-مزید برآں آپریشنل نظام میں بہتری کے باعث ٹرانسفارمرز کی خرابی پر ردِعمل کا وقت 20 سے 25 فیصد تک کم ہوا جبکہ زیر التوا مرمتی کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کیا گیا۔کئی اوورلوڈڈ ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ یا تبدیل کرنے سے وولٹیج کی صورتحال بہتر ہوئی اور صrارفین کی شکایات میں نمایاں کمی آئی۔انتظامی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ آڈٹس اور فیلڈ انسپکشنز کیے گئے-جس سے عملے کی کارکردگی میں بہتری آئی-امیر احمد میمن کے قیادتی انداز کو سخت مگر دوستانہ قرار دیا جا رہا ہے-جس نے محکمہ میں ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویوں کو فروغ دیا۔ماہرین کے مطابق سپریڈنٹ انجینئر حیسکو سرکل میرپورخاص امیر احمد میمن کا دور ایک کامیاب انتظامی ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں بہتر حکمرانی کے ذریعے ریکوری، لائن لاسز میں کمی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری جیسے اہداف حاصل کیے گئے، جو دیگر سرکاری اداروں کے لیے بھی ایک مثال بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 3 = 3