میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب تھانے کے سامنے ایک تیز رفتار شہزور گاڑی جو مزدوروں سے بھری ہوئی تھی اچانک سامنے آنے والے کتے کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب تھانے کے سامنے ایک تیز رفتار شہزور گاڑی جو مزدوروں سے بھری ہوئی تھی اچانک سامنے آنے والے کتے کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں ننگرپارکر سے گندم کی کٹائی کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کے تمام زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرواہ گورچانی منتقل کیا گیا-جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔زخمیوں میں دھریشو ولد چھٹو، عالم ولد کیول، گلاب ولد کیول، ولید ولد آنڈھو، میرو ولد کھیرو، میگھراج ولد چولائی، چولائی ولد شیوگن، اپو ولد چولائی، چندن ولد کھیرو شامل ہیں-جبکہ زخمی خواتین میں نالو زوجہ چولائی، آنڈھی زوجہ جمار، نوزا زوجہ کیول، سومری زوجہ چیمو، پارمی زوجہ شاکر، بشریٰ زوجہ توفیق اور تنویر ولد حبیب اللہ شامل ہیں۔زخمیوں کی اکثریت کا تعلق کولہی برادری سے بتایا جاتا ہے۔زخمیوں کے مطابق وہ تھر سے محنت مزدوری کے لیے آئے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔دوسری جانب شہزور گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اچانک ایک کتا سڑک پر آ گیا جسے بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
23 − = 22