کراچی بلاک میں پولیو مہم کا جائزہ: ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت مڈ کیمپین ریویو اجلاس

: کراچی بلاک میں پولیو مہم کا جائزہ: ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت مڈ کیمپین ریویو اجلاسخبر:سندھ میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے اپریل 2026 کی قومی انسداد پولیو مہم (NIDs) کے دوران کراچی بلاک کا مڈ کیمپین ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کی۔ اجلاس میں پی ای او سی کوآرڈینیٹر کے ہمراہ مہم کی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے فیلڈ میں درپیش خامیوں کی نشاندہی کی اور ہر اہل بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کی حکمت عملی کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں کوریج بہتر بنانے، رہ جانے والے بچوں تک پہنچنے اور فیلڈ میں عملدرآمد کو مزید موثر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ڈاکٹر عذرا نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے تاکہ سندھ کو جلد پولیو فری بنایا جا سکے۔محکمہ صحت سندھ “اینڈ پولیو ناؤ” اور “پولیو فری سندھ” کے عزم کے ساتھ اپریل NID 2026 مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
81 + = 83