دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی عالمی یومِ ارض منایا گیا۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی عالمی یومِ ارض منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، محکمہ ماحولیاتی تحفظ میرپورخاص اور روٹری کلب کی جانب سے عالمی یومِ ارض کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد رند کی قیادت میں اسٹیٹ لائف بلڈنگ سے میرپورخاص پریس کلب تک آگاہی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عزیز مہر، کیمسٹ شاہد الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شہباز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وکرم کمار، ڈاکٹر عبدالواحد خاصخیلی، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان زئی، سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری، روٹری کلب کے نذیر ڈیتھو، شہزاد ملک، گہرام بلوچ، محکمہ ریونیو کے عثمان جنجھی، عدنان کھوسو، سجاد خاصخیلی اور مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی محمد رند نے کہا کہ زمین ہماری ماں ہے اور اس کا تحفظ ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زمین کو سرسبز و شاداب رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہوں گے تاکہ ہم اپنی دھرتی ماں کا بہتر تحفظ کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہر سال 21 اپریل کو عالمی یومِ ارض منانے کا مقصد عوام میں زمین کے تحفظ اور اسے سرسبز بنانے کا شعور اجاگرکرنا ہے سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد زمین کی اہمیت و افادیت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ہم اپنے ارضِ پاک کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں۔ اس موقع پر طلبہ، طالبات اور شرکاء نے پودے لگائیں،ملک بچائیں کے نعرے لگائے اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں زمین کی اہمیت اور سرسبز زمین کے لیے پودے لگائیں کے نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
9 + 1 =