سالانہ گیارویں بارویں جماعت امتحانات امتحانی سینٹروں میں سہولیات کا فقدان سخت گرمی میں پنکھے نا ہونے سے کلاسز میں طلبہ و طالبات شدید گرمی میں نڈھال فرنیچر کی کمی


میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سالانہ گیارویں بارویں جماعت امتحانات امتحانی سینٹروں میں سہولیات کا فقدان سخت گرمی میں پنکھے نا ہونے سے کلاسز میں طلبہ و طالبات شدید گرمی میں نڈھال فرنیچر کی کمی کے باعث طلبہ و طالبات گیلریوں میں امتحانات دینے پر مجبور سینٹروں میں پینے کے پانی اور واش روم کی سہولیات کی شکایات فصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں گیارویں اور بارویں جماعت کے آغاز کے پہلے روز ہی انتطامات کا پول کھل کر سامنے آگیا میرپورخاص ضلع میں بنائے جانے والے 38 طلبہ وطالبات کے امتحانی مراکز میں سہولیات کا فقدان دیکھا گیا شدید گرمی میں کلاسسز میں پنکھے نا ہونے کی شکایات کے ساتھ پینے کا پانی اور واش روم سرے سے موجود ہی نہیں تھے طالبات نے بتایا کہ سخت گرمی میں سینیٹرز میں کلاسسز کی کمی کے سبب طلبہ کو کوریڈور اور صحن میں شدید گرمی میں پیپرز کے لیے جگہ دی گئی جبکہ سینیٹروں میں نقل کی روک تھام پر مکمل توجہ دی جارہی مگر طلبہ و طالبات کو بہتر پر سکون ماحول فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی قدامات نہیں کیے گئے طلبہ وطالبات نے بتایا کہ امتحانی سینٹروں میں روشنی کا انتظام بھی موجود نا ہونے سے امتحانات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے طلبہ و طالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم تعلیمی بورڈ افسران ضلع حکومت سے مطالبہ کیا کہ امتحانات میں طلبہ وطالبات کو بہتر ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں ایسا نا ہو کوئی نا خوشگوار واقع پیش اجائے ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 68 = 72