
سیسی دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم اور HIMSکے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس
وائس کمشنر سکندربلوچ ، میڈیکل ایڈوائزرڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام افسران ،میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل افسران کی بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت
کراچی( 21 اپریل) کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو نے سیسی ہیڈآفس میں ادارے میں Hospital Information Management System (HIMS) اور بائیومیٹرک سسٹم کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وائس کمشنر سیسی سکندربلوچ، میڈیکل ایڈوائزر / فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و HIMS سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان، ہیڈآفس کے تمام ڈائریکٹرز کے علاوہ سندھ کے تمام فیلڈڈائریکٹرز ، سیسی ہسپتالوں کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹس، چیف میڈیکل آفیسرز نے آن لائن بذریعہ زوم میٹنگ میں شرکت کی۔ کمشنر سیسی نے گزشتہ اجلاس میں دیئے گئے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ افسران سے بائیومیٹرک اور HIMS سسٹم کے نفاذ پر رپورٹ طلب کی۔ افسران نے کمشنر سیسی کے بائیومیٹرک اور HIMS سے متعلق درپیش مسائل سے کمشنر سیسی کو آگاہ کیا۔ میڈیکل سپرینٹنڈنٹس اور چیف میڈیکل آفیسرز نے کمشنر کو بتایا کہ دوائیوں کی HIMS سسٹم کے تحت انٹری شروع کردی گئی ہے اور تمام کام کو جلداز جلد مکمل کرلیاجائے۔ کمشنر سیسی نے اس سلسلے میں درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرکے بائیومیٹرک اور HIMS سسٹم کے نفاذ کو آئندہ ہفتے تک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ فوکل پرسن برائے بائیومیٹرک و HIMS سسٹم ڈاکٹرکامران اعوان نے اجلاس کوبائیومیٹرک اور HIMS کے نفاذ میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
(سیف اللہ خان)
ڈائریکٹرتعلقات عامہ و تربیت و تحقیق

















