شاہ لطیف اور ماروی ایکسپریس کی بندش، ریلوے ورکرز یونین کا شدید احتجاج

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
شاہ لطیف اور ماروی ایکسپریس کی بندش، ریلوے ورکرز یونین کا شدید احتجاج ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ نے کراچی سے میرپورخاص تک چلنے والی شاہ لطیف ایکسپریس اور کوٹری سے کھو کھراپار تک ماروی ایکسپریس کی بندش پر گہری تشویش اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ٹرینیں سندھ کے عوام، بالخصوص تھرپارکر، عمرکوٹ اورمیرپورخاص کے لاکھوں مسافروں کے لیے سستی،محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری ذریعہ تھیں۔انکی بندش ایک عوام دشمن اقدام ہے، جس سے نہ صرف عام مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے بلکہ مقامی معیشت اور علاقائی رابطہ نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔محمد نسیم راؤ نے تھرپارکر عمرکوٹ اور میرپورخاص سے منتخب تمام عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے کو فوری طور پر سندھ اسمبلی اور قومی ایوانوں میں اٹھائیں اور ان ٹرینوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے ایسے منصوبوں کی بندش کسی بھی حال میں قابلِ قبول نہیں، اور ریلوے ورکرز یونین ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
13 − 4 =