
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
نجی میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کیس ملزمان کا مزید دو روزہ ریمانڈ سماعت 23 اپریل تک ملتوی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص نجی میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کیس میں گرفتار ٹیچر عابد لغاری اور مقتولہ کے کلاس میٹ عبدالرحمن کا تیسرے مرحلے میں 2 دن پولیس ریمانڈ منظور، کسٹڈی تفتیشی افیسر کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ مذکورہ دونوں ملزمان اس سے قبل 9 دن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کسٹڈی میں موجود تھے جنہیں آج مزید ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے کیس کے تفتیشی افسر SHO اولڈ میرپور پولیس انسپیکٹر کامران ہالیپوٹو ، SHO سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس انسپیکٹر حق نواز جونیجو نے پولیس کی سخت سیکیورٹی میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا ۔ جبکہ کیس کے مزید 3 ملزمان معزز عدالتوں کی معرفت زمانت پر ہیں



































