کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد احمد خان
کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے میرپورخاص میں سوشل سیکورٹی ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ کا اچانک دورہ کیا۔
ڈسپنسری انچارج ڈاکٹر طاہر نے کمشنر کو خوش آمدید کہا اور ڈسپنسری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ورکرز کے علاج معالجہ اور دوائیوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ورکرز اور ان کے اہلِ خانہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کریں اور ورکرز و اہلِ خانہ کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں۔بعد ازاں کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے ڈائریکٹوریٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر میرپورخاص سہیل احمد خان نے کمشنر کو ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کرایا اور اداروں، محنت کشوں اور ان کے لواحقین کی رجسٹریشن، کنٹری بیوشن کی وصولی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر نے حاضری چیک کی اور بائیومیٹرک حاضری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اور افسران بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں۔کمشنر نے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ صنعتی اداروں اور ان کے ورکرز کو سوشل سیکورٹی اسکیم میں رجسٹریشن بڑھائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ محنت کش اور ان کے اہلِ خانہ طبی و مالی فوائد سے مستفید ہو سکیں۔ آخر میں ڈائریکٹر سہیل احمد خان نے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کو سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
37 − 33 =