
میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ نے نادرن بائی پاس پر لگنے والی عوام دوست منڈی کو کراچی کی رونقوں میں ایک اور اضافہ قراردیدیا ۔۔ کہتے ہیں ناردرن بائی پاس پر قائم ‘عوام دوست مویشی منڈی’ رات کے وقت برقی قمقموں سے جگمگا اٹھی ہے۔ اب یہ صرف قربانی کے جانوروں کی منڈی نہیں رہی، بلکہ میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ اورنگزیب مگسی کے مطابق، یہ کراچی کی فیملیز کے لیے ایک بہترین پکنک پوائنٹ میں تبدیل ہو چکی ہے

















