پولیو مرض کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ہم سب مل کر پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکیں


میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈویژنل کمشنر جلال الدین مہر نے کہا ہے کہ پولیو مرض ہمارے معصوم بچوں کی روشن زندگی سے جڑا ہوا ہے. یہ بات انہوں نے میرپورخاص کے نجی اسکول میں آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپور خاص ریجن اور روٹری کلب گرین ویز کراچی کے مشترکہ تعاون سے پولیو آگاہی سیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ہم سب مل کر پولیو کا خاتمہ ممکن بنا سکیں. انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں. اس موقع پر کمشنر نے طلبہ و طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے. بعد اذاں لٹل اسٹار ہائی اسکول میں بھی کمشنر میرپور خاص نے طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کئے. اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ، آپسما کے ڈویزن صدر فیصل خان زئی، روٹری انٹرنیشنل کے سیکریٹری فرقان احمد شیخ، روٹری گرین ویز کی صدر صدف جان، دھنراج ہوتوانی ، نذیر ڈیتھو ، روٹری کلب مینگو سٹی کے غضنفر علی خان، آپسما کے عہدیداران کاشف اقبال، اعظم خان، اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
94 − = 88