
عوام دوست مویشی منڈی: بیوپاریوں کو مفت چارہ لانے کی اجازت ہے،ایڈمنسٹریٹرطارق تنولی
رات گئے تک فوڈ اسٹریٹ پر رش، موٹر سائیکل پارکنگ 50 اور گاڑی کی فیس 100 روپے مقرر

ملک بھر سے ٹرکوں کی آمد، فیملیز کا رخ، مفت چارہ اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، پارکنگ ایریا بھی فنکشنل
کراچی(پ ر)کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ‘عوام دوست مویشی منڈی’ میں رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ 18 ویں روز بھی جاری ہے 5 اپریل سے فنکشنل ہونے والی مویشی منڈی میں اچانک تیزی آنے سے اب تک قربانی کے جانوروں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے،قربانی کے جانوروں کے لیے مختص عوام دوست منڈی داخلی راستے مارشلنگ ایریا سے ہر 4 گھنٹے بعد ٹرکوں کے قافلے مویشی منڈی میں داخل ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق شیخوپورہ، رحیم یار خان اور کشمور سمیت مختلف اضلاع سے آنے والے خوبصورت جانور مختلف بلاکس کی زینت بنتے جارہےہیں،بیوپاریوں کےساتھ شہریوں نے بھی فیملیز کے ہمراہ منڈی کا رخ کرنا شروع کردیا جہاں بچے خوبصورت جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں جانوروں کے ساتھ جتنا چاہے چارہ مفت لانے کی بھی سہولت میسر ہے،انتطامیہ کی جانب سے ہیوی جنریٹر کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،بہترین سیکیورٹی اور پُرامن ماحول کے باعث رات گئے تک فوڈ اسٹریٹ پر بھی شہریوں کا غیرمعمولی رش رہتا ہے،پارکنگ ٹھیکیدارعدنان کےمطابق دو ایکٹر رقبے پر قائم پارکنگ ایریا بھی فنکشنل کردیا گیاہے،بڑی گاڑی چارہزار اورموٹرسائیکل کا مہینے بھر کے لیے پاس بناکر دیا جارہا ہے،پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کی فیس 100 روپے،موٹرسائیکل 50 روپے ،سوزوکی پانچ سوروپے،شہزورٹرک چھ سو روپے ،مزدا آٹھ سو روپے،رکشہ دو سو روپے اور لوڈ رکشہ کی فیس پانچ سو روپے وصول کی جارہی ہےجبکہ شہریوں کیلئے آن لائن پاسسز بنوانے کی سہولت بھی میسر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Load/Hide Comments



































