سندھڑی تھانے کی حدود سامارو موری کے قریب سبزل اسٹاپ پر 10 دن قبل مبینہ پولیس مقابلے میں سندھڑی کے رہائشی خان محمد مری ہلاک ہونے والے واقع پر عدالت نے متعلقہ تھانے کے انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سندھڑی تھانے کی حدود سامارو موری کے قریب سبزل اسٹاپ پر 10 دن قبل مبینہ پولیس مقابلے میں سندھڑی کے رہائشی خان محمد مری ہلاک ہونے والے واقع پر عدالت نے متعلقہ تھانے کے انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق سندھڑی میں دس روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے خان محمد مری کے والد رانو مری نے پولیس کے خلاف میرپورخاص کی عدالت فرسٹ ایڈیشنل جج کی عدالت میں وکیل حفیظ مری کے ذریعے درخواست دائر کی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سامارو موری اسٹاپ پر واقع ایک ہوٹل میں ان کا بیٹا خان محمد مری بیٹھا ہوا تھا کہ دو پولیس اہلکار غلام محمد ناریجو اور عبدالقیوم مہر نے اسے بلا کر کہا کہ ہمارے ساتھ تھانے چلو ایس ایچ او خدابخش رانجھانی نے بلایا ہے وہ ان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو گیا مگر پولیس اہلکار اسے تھانے لے جانے کے بجائے سبزل اسٹاپ کے ویران مقام پر لے گئے اور پستول سے فائر کرکے قتل کر دیا بعد ازاں پولیس نے اسے مقابلے میں ڈاکو قرار دے کر مارنے کا دعویٰ کیا مزید کہا گیا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو سندھڑی تھانے کے ایس ایچ او خدابخش لغاری اور دیگر پولیس اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے لیے دیا جہاں وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا بعد ازاں پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا ورثاء کے مطابق جب انہوں نے لاش دیکھی تو مقتول کے چہرے اور سر پر گولیوں کے نشانات تھے درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس نے جعلی مقابلہ ظاہر کرکے نوجوان کو قتل کیا عدالت نے اس درخواست پر سندھڑی تھانے کے ایس ایچ او خدابخش رانجھانی سمیت دو پولیس اہلکاروں غلام محمد ناریجو اور عبدالقیوم مہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہےواضح رہے کہ مقتول خان محمد مری سات بہنوں کا اکلوتا بھائی اور دو بچوں کا باپ تھا
دوسری جانب سندھڑی پولیس کا مؤقف ہے کہ خان محمد مری کے خلاف سندھڑی، پھلھڈیوں سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے پولیس کے مطابق دورانِ ڈکیتی مقابلہ ہوا اور وہ اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا***

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 85 = 92