
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین حسین احمد خان
فاؤنڈیشن اسسٹڈ غزالی ہائی اسکول میرواہ گورچانی کی جانب سے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے سابق چیئرمین و کونسلر رانا سلیم اختر تھے۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا نعمت علی راجپوت، رانا صادق عالم،سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اسکول کے اونر شاہویز آرائیں اور شاہد آرائیں نے آنے والے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔مہمانانِ خصوصی نے طلباء کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی سے ہی طلباء اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور طلباء کو مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی-
Load/Hide Comments



































