میرپورخاص میں 25اپریل سے 30اپریل تک ملیریا کا عالمی ہفتہ منایا جائے گا

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپورخاص میں 25اپریل سے 30اپریل تک ملیریا کا عالمی ہفتہ منایا جائے گا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ کمار نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک اور جان لیوہ بیماری ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کہا کہ ملیریا کے عالمی ہفتہ منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملیریا کے ٹیسٹ اور علاج مفت کیا جارہا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد ، ڈاکٹر فرقان، مليريا کنٹرول پروگرام کے انچارج نديم حسين، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ، ملیریا کنٹرول کے شاہد حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
79 + = 84