
میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
نجی میڈیکل کالج فہیمدہ لغاری کیس ملزمان عدالت پیش پرنسپل اور اہلیہ کی ضمانت میں 7 دن کی توسیع تفصیلات کے مطابق میرپورخاص نجی میڈیکل کالج طالبہ فہیمدہ لغاری کیس میں گرفتار ملزمان عابد لغاری اور اسٹوڈنٹ عبدالرحمان کو سٹلائٹ ٹاؤن تھانے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز عدالت نے عابد لغاری کو مزید ریمانڈ نا دیتے ہوئے جیل کسٹڈی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ عبدالرحمان کو مزید دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اس کیس میں قبل از وقت گرفتاری ضمانت کرانے والے پرنسپل تنویر عالم اور پروفیسر فرزانہ کی ضمانت میں 7 دن کی توسیع دے دی گئی یاد رہے کہ اس کیس میں ابتک ایک نامزد ملزم طالبعلم عبدااللہ نے بھی قبلد از وقت گرفتاری ضمانت کرا رکھی ہے جبکہ ڈی آئی جی اور وزیر داخلہ کی جانب سے بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے

















