
میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہا ہے کہ تھیلسمیا کے متاثرہ مریض بچوں کو خون کے عطیات انسانی احساس ہمدردی کے طور پر دینا چاہیے. یہ بات انہوں نے. کمشنر کمیٹی ہال میں تھیلسمیا کے متاثرہ بچوں کو خون کا عطیہ دینے کے متعلق اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہا کہ تھیلسمیا کے متاثرہ بچوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے تحصیل سطح پر بلڈ ڈونیشن کئمپس کا انعقاد کیا جائے گا اس ضمن میں ایک جامع پروگرام ترتیب دے کر دیا جائے تاکہ تھیلسمیا سے متاثرہ بچوں کی ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے کیونکہ یہ ایک نیکی کا کام ہے. ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ جس تحصیل میں بلڈ ڈونیشن کئمپ لگیں گے وہاں کے یوسی سیکریٹری کو پابند کیا جائے کہ وہ خون کا عطیہ دینے والے لوگوں کو کو بلڈ ڈونیشن کئمپس کا دورہ ضرور کروائیں اجلاس میں مینیجر انڈس ہسپتال جامشورو محسن کھتری ، ریجنل بلڈ سینٹر جامشورو کے غلام فاروق، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوہاب عباسی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نبی بخش گرگیز ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکولز میر فضل ٹالپر، ضلع کونسل میرپور خاص کے اکاونٹس آفیسر طاہر قائمخانی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.



































