
بلوچستان کے لیے ایک بڑا قدم — 813 کلومیٹر طویل کراچی-کوئٹہ-چمن N-25 کو جدید “Pakistan Expressway” میں اپگریڈ کرنے کا منصوبہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے
بلوچستان کے لیے ایک بڑا قدم — 813 کلومیٹر طویل کراچی-کوئٹہ-چمن N-25 کو جدید “Pakistan Expressway” میں اپگریڈ کرنے کا منصوبہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔ اس اہم منصوبے پر Frontier Works Organization (FWO) ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان خود اس منصوبے کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ منصوبہ 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ روٹ کراچی سے چمن تک سفر کو زیادہ محفوظ، تیز اور بہتر بنائے گا، جبکہ حب، اوتھل، بیلا، خضدار، سوراب، قلات، کوئٹہ، پشین اور چمن جیسے اہم شہروں کو جدید روڈ نیٹ ورک سے جوڑے گا۔
یہ ایکسپریس وے نہ صرف سفری سہولت بہتر کرے گی بلکہ بلوچستان میں تجارت، صنعت، زراعت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔ کراچی پورٹ سے چمن بارڈر تک یہ روٹ مستقبل میں پاکستان کی اہم معاشی شہ رگ بن سکتا ہے۔ 🇵🇰
#N25 #Balochistan #Quetta #Karachi #Chaman

















