کمیونٹی گارڈن ہیوسٹن کےصدر نجیب احمد نے پاکستانیوں کو امریکی کمیونٹی میں باغبانی کے لئے آپنے گھروں کے بیک یارڈ کو قابل استعمال بنانے اور اس سے فائدہ اٹھائے کی اجتماعی کوششوں کو کمیونٹی کے لئے اہم قرار دیا۔

ہیوسٹن –
کمیونٹی گارڈن ہیوسٹن کےصدر نجیب احمد نے پاکستانیوں کو امریکی کمیونٹی میں باغبانی کے لئے آپنے گھروں کے بیک یارڈ کو قابل استعمال بنانے اور اس سے فائدہ اٹھائے کی اجتماعی کوششوں کو کمیونٹی کے لئے اہم قرار دیا۔ انھوں نے گارڈن گروپ کے تمام دوستوں کی بھر پور محنت کو سراہا ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن (PAGH ) کے سینٹر میں منعقد تقریب میں شریک مہمانوں نے بھی اظہار خیال کیا پاکستانی امریکی کمیونٹی میں باغبانی کے لئے آپنے گھروں کے بیک یارڈ کو قابل استعمال بنانے اور اس سے فائدہ اٹھائے کی اجتماعی کوششوں کو کمیونٹی کے لئے اہم قرار دیاخصوصی طور پر ڈپٹی قونصل جنرل پاکستان جناب اشعر شہزاد نے کمیونٹی گارڈن اربن ایگریکلچر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پاکستانی امریکی کمیونٹی میں باغبانی کے لئے آپنے گھروں کے بیک یارڈ کو قابل استعمال بنائیں پروگرام کی نظامت کمیونٹی گارڈن ہیوسٹن گروپ کے فنانس ڈائیرکٹر فہیم اخوند نے انجام دی ۔کمیونٹی گارڈن گروپ کی کور کمیٹی سمیت معزز مہمان نے اظہار خیال کیا جناب انجنیئر دلاور عباس ،ندیم شیخ ،شکیل خان ،انوار عالم معروف صحافی غضنفر ہاشمی ہیوسٹن کے سینئر صحافی جناب شمیم سید ،جمیل صدیقی , الیاس چودھری نے اربن ایگریکلچر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس کے بعد شرکا کو پودے اور سبزیوں کی پنیری بھی تقسیم کی گئی اس موقع پر فورڈ بینڈ کاونٹی کے ماسٹر گارڈنر جناب جناب برکت چرانیہ اور شاہد سنی نے مئی میں ہونے والے فورڈ بینڈ گارڈن تربیتی پروگرام کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی آخر میں PAGH اور جامع کراچی المنائی کے تعاون اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
31 − = 30