
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے KASBIT کے وائس چانسلر ڈاکٹر فہیم قاضی کی ملاقات، تعلیمی تعاون پر گفتگو
کراچی -گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے KASBIT کے وائس چانسلر ڈاکٹر فہیم قاضی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں رجسٹرار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، فروغِ تعلیم اور معیارِ تعلیم میں بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے تعلیمی شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے KASBIT اور حکومت کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے بتایا کہ KASBIT میں تقریباً 3 ہزار طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے 70 فیصد کو مختلف اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے میں تحقیق کا عمل جاری ہے اور فیکلٹی میں 15 پی ایچ ڈی اساتذہ شامل ہیں، جو معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments

















