سندھڑی تعلقہ دو خواتین کاروکاری کے شبہ میں قتل شوہر گرفتار، عدالت میں پیش بغیر کفن دفن نعش دفنانے کے انکشافات کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیلِ دے دی

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
سندھڑی تعلقہ دو خواتین کاروکاری کے شبہ میں قتل شوہر گرفتار، عدالت میں پیش بغیر کفن دفن نعش دفنانے کے انکشافات کے بعد ایس ایس پی کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیلِ دے دی تفصیلات کے میرپورخاص سندھڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چار روز قبل خان محمد سولنگی کی جانب سے اپنے نوجوان بیوی بینظیر نامی خاتون پر بدکاری کے مبینہ الزام میں قتل کرنے والے ملزم شوہر کو سندھڑی پولیس نے متعلقہ عدالت میں پیش کر کے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا قاتل شوہر کے مطابق اسکی بیوی مبینہ طور پر دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا جبکہ دوسرے واقع میں رشتے داروں کی جانب سے نازیہ شر کو کاروکاری کے شبہ میں قتل کرکے نعش کو دفنانے والے واقع منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا زرائع کے مطابق کارو کاری واقع کے بعد علاقہ مکینوں کی جانب سے نعش کو بغیر کفن دفن نعش دفنانے کے انکشافات کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص فدا حسین شاہ سندھڑی میں کاروکاری کے الزام میں قتل کی گئی خاتون نازیہ شر کے واقعے پر ایس ایس پی میرپورخاص فدا حسین شاہ کی جانب سے ڈی ایس پی سندھڑی عامر بھٹی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس کمیٹی میں ایس ایچ او سندھڑی حبیب اللہ برہمانی، ایس ایچ او ویمن تھانہ خوشبخت، انچارج سی آئی اے اقبال جٹ اور کیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر غلام رسول ہنگورو کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 24 = 33