صوبہ سندھ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے-جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
صوبہ سندھ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے-جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کے پیش نظر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر میرواہ گورچانی کی معروف سماجی تنظیم “میرواہ اتحاد ٹرسٹ” نے عوامی خدمت کی ایک قابل تحسین مثال قائم کرتے ہوئے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کیمپ لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق میرواہ اتحاد ٹرسٹ کے نوجوانوں کی جانب سے میرپورخاص روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں شہریوں اور مسافروں کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔اس موقع پر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین رانا رضوان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اپنی مدد آپ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت یہ کیمپ لگایا گیا ہے اور کوشش ہے کہ اسے مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔رانا رضوان نے مخیر حضرات اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اس فلاحی مشن میں میرواہ اتحاد ٹرسٹ کا ساتھ دیں تاکہ اس کار خیر کو مزید وسعت دی جا سکے اور گرمی کی شدت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔شہریوں نے میرواہ اتحاد ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں ایسے فلاحی کام نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور دیگر اداروں کو بھی اس طرح کے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
+ 61 = 66