پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی کی حدود میں واقع گوٹھ ملک نظام الدین دیھ 381 میں مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر جان لیوا حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے

میرپورخاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی کی حدود میں واقع گوٹھ ملک نظام الدین دیھ 381 میں مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر جان لیوا حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔متاثرہ شخص حاکم علی شیخ کے مطابق تین روز قبل ہمارے گوٹھ میں راحیل شیخ اور اس کے بھائی راشد شیخ سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر راحیل شیخ اور راشد شیخ نے میرے بیٹے دانیال شیخ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی-جس کی شکایت کے لیے میں اپنے بیٹے دانیال شیخ کے ہمراہ اس کے والد علی حسن شیخ جس کی دکان بہلاڑو شاخ پر ہے جانے کے لئے نکلے تو اسی دوران راستے میں چھپے ہوئے سات مسلح افراد نے اچانک حملہ کر دیا۔حملہ آوروں میں راحیل شیخ اور راشد شیخ ولد علی حسن شیخ سمیت پانچ نامعلوم نقاب پوش ملزمان شامل تھے۔ ملزمان نے ہم دونوں باپ بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا اور ایکa لاکھ روپے نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔حاکم شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے میرواہ گورچانی پولیس کو بروقت اطلاع دی مگر واقعے کو تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس نے تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی۔ ان کا الزام ہے کہ وہ مسلسل تین دن سے پولیس اسٹیشن کے چکر لگا رہے ہیں مگر ان کی داد رسی نہیں کی جا رہی۔حکم علی شیخ اور ان کے بیٹے دانیال شیخ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے فوری نوٹس لینے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
73 − = 65