
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) آل سندھ پی ٹی الف ڈویژن لاڑکانہ کے بلامقابلہ منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈویژن صدر عبدالفتاح عباسی منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ صنعت کی ہدایات اور آل سندھ پی ٹی الف کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالخالق بھنگوار کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے الیکشن سال 2025,26 کے سلسلے میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے عہدیداران کا نوٹیفکیشن نمبر CEC 2026/693 جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن پی ٹی الف ڈویژن لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح عباسی، سینئر نائب صدر عبدالحفیظ کھوسو، نائب صدر خاتون سلمی خاتون کھوڑو، جنرل سیکریٹری اللہ ڈتو جعفری، ڈپٹی جنرل سیکریٹری وحید احمد ابڑو، جوائنٹ سیکریٹری شبانہ سومرو، فنانس سیکریٹری شوکت علی لغاری، انفارمیشن سیکریٹری علی دوست مغیری، افیس سیکریٹری صوفی علی انور زنگیجو شامل ہیں۔ کامیاب عہدیدار تین سالوں 2028،29 آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تک اپنی تنظیمی، تعلیمی ، اساتذہ میل اور اساتذہ فیمیل کے مسائل کے حل کے لیے اپنی سطح پر متعلقہ سرگرمیاں چلانے کی مجاز ہونگے ۔ یہ اعلامیہ حکومت سندھ کے محکمہ صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر اور چیف مانیٹرنگ آفیسر نوید انور مری، آل سندھ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن پی ٹی الف کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالخالق بھنگوار، آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید ممتاز حسین شاہ، ممبر شاہد حسین محمودی نے اپنے دستخطوں کے ساتھ جاری کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ سکھر، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ریجن لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لاڑکانہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری/سیکنڈری لاڑکانہ اور دیگر کو عمومی اور خصوصی معلومات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

















