
لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
پیپلز پارٹی رہنما سردار سہیل انور سیال کا 9 مئی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر بڑی تقریب کا اعلان، پاک افواج کو خراج تحسین
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار سہیل انور سیال نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم ناکام بنائے اور دنیا پر ثابت کیا کہ پاکستان ناقابل شکست ملک ہے
انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف سیاسی اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن سیٹیں ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی جیتتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2008 سے پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنتے دیکھ رہا ہوں مگر آج تک کچھ نہیں کر سکے، سہیل انور سیال نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ 2029 کے عام انتخابات میں مخالفین کو دوبارہ جواب ملے گا
انہوں نے مزید کہا کہ فریال ٹالپر اور پیپلزپارٹی قیادت کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور پولیس بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا خواہاں ملک ہے





































