چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا

مبر: بی آئی ای/پی آر/086/ 2026 تاریخ: 7 مئی 2026 ء

پریس ریلیز

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء (پہلے مرحلہ) میں ساتویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس جنرل گروپ کا کمپیوٹر سائنس پرچہ دوم جبکہ شام کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے سوکس پرچہ دوم، سوشیالوجی پرچہ دوم،آرٹس ریگولر کے اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم، نرسنگ پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس پرچہ اول لیا گیا۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر امتحانی مرکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ سخت نگرانی کو یقینی بنایا گیا تھا جبکہ امتحانی عمل شفاف، منظم اور پرامن ماحول میں جاری تھا۔ دوران امتحان کسی بھی قسم کی نقل یا بے ضابطگی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔چیئرمین انٹربورڈ نے امتحانی مرکز میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات،نگران عملے کی حاضری، بجلی کی بلاتعطل ترسیل اور شفاف و پرامن ا متحانی عمل پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سینئر اساتذہ پر مشتمل سپر ویجی لینس ٹیموں نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور انتظامات کی نگرانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
73 + = 78