آر بی پاک ورکرز یونین کے نور بخش کی 30 سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں باعزت ریٹائرمنٹ پر رخصت کیا گیا۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )
آر بی پاک ورکرز یونین کے
نور بخش کی 30 سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں باعزت ریٹائرمنٹ پر رخصت کیا گیا۔
نور بخش صاحب نے اپنی پوری سروس کے دوران بوٹ پالش ڈیپارٹمنٹ جیسے مشکل اور محنت طلب شعبے میں انتہائی دیانتداری، لگن اور ثابت قدمی کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ وہ ایک محنتی ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ یونین کے نہایت وفادار اور مخلص ساتھی بھی رہے، جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
رخصتی کے موقع پر مزدور ساتھیوں نے بھرپور محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، جو ان کی عوامی مقبولیت اور عزت کا واضح مظہر تھا۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری آر بی پاک ورکرز یونین و صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن (PUWF)، مختار حسین اعوان، اور صدر اکرام اللہ جان نے کہا کہ”نور بخش صاحب کی 30 سالہ خدمات ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی محنت، دیانت اور یونین سے وابستگی ہم سب کے لیے ایک روشن مثال ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”
تقریب کے اختتام پر نور بخش کو اجرک، سندھی ٹوپی اور ایک تولہ سونے کا تحفہ بطورِ اعزاز پیش کیا گیا۔
آخر میں ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں


Math Captcha
− 1 = 1